برسوں بعد رفیع احمد قدوائی ہائی اسکول کے اساتذہ و طلباء کا گیٹ ٹو گیدر



پونہ:(مناف شیخ) 35 سال کے طویل عرصے بعد رفیع احمد قدوائی اردو ہائی اسکول، پونے کے ایس ایس سی بیچ 1987-88 کے طلباء اپنے اساتذہ کو تہنیت پیش کرنے کے لیے   انیکاد انٹیریرز، بنگلو نمبر  62 سری نکیتن فرسٹ فلور، للا نگر، پونے میں ملے۔35 برسوں بعد مل کر خوشی سے پھولے نہیں سمائے ،ایک دوسرے کو دیکھ کر آنسوں چھلک پڑے ،یادوں،باتوں، ملاقاتوں کے دوران ماحول جذباتی ہو گیا

 ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ بعدازاں اسکول کے سابق پرنسپل لیاقت علی موکاشی سر، ریاض الدین سید سر، سلیم موکاشی سر، جمعدار مبارک سر، فریدہ ناز فاروقی مس، خیر النساء مس، فہمیدہ شیخ مس، فریدہ سلیم موکاشی مس، سید طاہرہ مس، اختر شاہ مس، فریدہ شیخ مس وغیرہ اساتذہ کرام کی درس وتدریس کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی خدمت میں تحفے تحائف کے علاوہ  شال، گلدستے، میمنٹو کا نذرانہ خراج تحسین پیش کیا گیا۔اسی دوران مرحومین اساتذہ کرام جمیلہ مس اور  رضیہ مس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بارگاہِ الٰہی میں دعائے مغفرت کی گئی۔ اس موقع  پر مختلف طلباء نے اساتذہ کرام کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تعلیم و تربیت، قدم قدم پر رہنمائی، کارآمد باتیں ، زندگی جینے کے گر کے سبب ہی  آج ہم ایک کامیاب اور ذمے دار شہری کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اساتذہ کرام نے بھی جذباتی انداز میں طلباء کے ذریعے دیئے گئے جلسئہ تہنیت پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے روشن و تابناک مستقبل کے لیے دعائیں دیں اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیے۔اس سنہرے اور یادگار پروگرام کو ترتیب اور پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے 1987 ایس ایس سی بیچ کے طلباء مزمل خان، محبوب سید، خلیل شیخ، جاوید قریشی، فاروق شیخ، انیس مومن، مزمل افضل، عبداللہ شیخ، معین شیخ، محمد عرفان ملتانی وغیرہ نے شبانہ روز محنت و مشقت کی تھی۔


Post a Comment

Previous Post Next Post